Home کھیل کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان

کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان

Share
Share

ممبئی:کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔آئی او سی کاکہناہے کہ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبئی میں ہونے والے سیشن میں کرکٹ کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

آئی او سی نے کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹی نے اولمپک گیمز لاس اینجلس میں 5 کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز دی، آئی او سی سیشن میں تجویز کو منظور کر لیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ کرکٹ، بیس بال،سافٹ بال، فلیگ فٹبال، لاکروس اور اسکواش اولمپکس 2028ء کا حصہ ہوں گے۔

آئی او سی نے بتایا کہ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے کرکٹ کی اولمپک گیمز میں شمولیت پر بیان میں کہا ہے کہ لاس اینجلس اولمپکس گیمز میں کرکٹ کی باقاعدہ شمولیت کے اعلان پر پْرجوش ہیں۔

گریگ بارکلے کا کہنا ہے کہ کرکٹ سمیت باقی شامل ہونے والے اولمپک کھیل کھلاڑیوں اور فینز کے لیے اچھے ہوں گے، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ابھی شروعات ہے، ہمیں اس سفر کا شدت سے انتظار ہے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...