Home نیوز پاکستان ‎حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ، لاہور اور کراچی سے حجاج حجاز مقدس کے لیے روانہ

‎حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ، لاہور اور کراچی سے حجاج حجاز مقدس کے لیے روانہ

Share
Share
  1. لاہور / کراچی: پاکستان سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ لاہور اور کراچی سے اللہ کے مہمان حجاز مقدس کے لیے روانہ ہو گئے۔پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 8 جون تک جاری رہے گا جبکہ بعد از حج آپریشن کا آغاز 17 جون سے ہو گا۔

    قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کے تحت لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 717 مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 329 عازمین حج سوار ہوئے۔ اس موقع پر پی آئی اے کے چیف پروجیکٹ آفیسر خرم مشتاق نے ضیوف الرحمن کو حجاز مقدس روانہ کیا۔

    پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 8 جون تک جاری رہے گا جبکہ بعد از حج آپریشن کا آغاز 17 جون سے ہو گا۔

    دوسری جانب کراچی سے پہلی حج پرواز عازمین کو لے کر روانہ ہو گئی۔ نجی ائرلائن کی فلائٹ نمبر پی اے 176 ، 2 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوئی، جس میں 150 عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ بعد ازاں کراچی ہی سے نجی ائرلائن کی دوسری حج پرواز پی ایف 754 مدینہ منورہ کے لیے 180 عازمین کو لے کر 2 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوئی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...