Home Uncategorized سابقہ اداکارہ نرگس پر شوہر کی جانب سے مبینہ تشدد

سابقہ اداکارہ نرگس پر شوہر کی جانب سے مبینہ تشدد

Share
Share

لاہور :سابقہ پاکستانی اداکارہ نرگس پر شوہر کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی سابقہ اداکارہ اور مشہور اسٹیج آرٹسٹ غزالہ ادریس عرف نرگس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اداکارہ کے بھائی خرم نے 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع کر دی جس پر ڈیفنس پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

نرگس کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی بہن پر بری طرح تشدد کیا گیا ہے، ان کے شوہر کیخلاف کارروائی کی جائے، اداکارہ کے بھائی خرم نے اپنے بہنوئی پر الزام عائد کیا ہے کہ انسپکٹر ماجد بشیر روزانہ میری بہن پر تشدد کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ نرگس نے چند سال پہلے ماجد بشیر سے شادی کی تھی، اداکارہ شوبز چھوڑنے کے بعد سے ایک بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...