Home تازہ ترین وزیراعظم سے سابق کپتان ثناء میر کی ملاقات،ہال آف فیم میں نام شامل ہونے پر مبارکباد دی

وزیراعظم سے سابق کپتان ثناء میر کی ملاقات،ہال آف فیم میں نام شامل ہونے پر مبارکباد دی

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کھیل کے ہر میدان میں میرٹ کی بنیاد پر ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے ۔کرکٹ سمیت سب کھیلوں میں مرد و خواتین کو یکساں مواقعے اور سہولیات دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔
پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ممتاز کرکٹر ثنامیر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نےانٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ہال آف فیم میں ثناء میر کا نام شامل ہونے پر انہیں مبارکباد دی اورپاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کے طور پر ان کی کارکردگی کو سراہا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ثنا میر کی قیادت میں پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم نے نمایاں کامیابی حاصل کی اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ۔ وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ ثنا میر اپنے تجربے سے نئے ٹیلنٹ کو کرکٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں گی ۔
ثنا میر نے وزیراعظم کا شکریہ اداکرتے ہوئےکہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ ورلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اور آئی سی سی میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کروں ۔انہوں نے پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تجاویز بھی دیں ۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...