Home تازہ ترین پاک بھارت جنگ میں جہاں پاکستان کو بھرپور فتح ملی وہیں سفارتی محاذ پر بھی ہم کامیاب ہوئے ہیں ،بلاول بھٹو

پاک بھارت جنگ میں جہاں پاکستان کو بھرپور فتح ملی وہیں سفارتی محاذ پر بھی ہم کامیاب ہوئے ہیں ،بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت جنگ میں جہاں پاکستان کو بھرپور فتح ملی وہیں سفارتی محاذ اور بیانیہ کے محاذپر بھی ہم کامیاب ہوئے۔ ہم نے بین الاقوامی سطح پر امن کا کیس لڑا ہم آئندہ بھی امن کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ جنگ کے ماحول میں معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے پروگرام "میٹ دی پریس” میں گفتگو کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے الزامات کا سلسلہ شروع کیا تو وزیراعظم نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی کیونکہ ہم شفاف تھے لیکن بھارت نے مسلسل جھوٹ کا سہارا لیا ان کے میڈیا نے بھی جھوٹ اور پروپیگنڈے کا راستہ اختیار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا نے نہایت ذمہ دارانہ کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر پاکستانی میڈیا کی عزت افزائی ہوئی جب کہ بھارتی میڈیا نے اپنا وقار کھویا۔دنیا نے دیکھا کہ پاکستان میں صحافت میں سچ زندہ ہے جبکہ بھارت کی صحافت محض پراپیگنڈا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری افواج پاکستان نے ڈٹ کر بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور پوری دنیا نے ہماری افواج کی جرات اور بہادری کو سراہا تو انہوں نے سیز فائر کے لیے کہا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو صدر ٹرمپ کی جانب سے دعوت افواج پاکستان کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ بھارت کا اندرونی نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے بھی تسلیم کیا اور اس کے حل کی بات کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کی کوشش کی اور اس میں بری طرح ناکام ہوا کیونکہ اقوام متحدہ نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں ہمارا اتحادی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا سپر پاور بننے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے بین الاقوامی سطح پر امن کا کیس لڑا ہم آئندہ بھی امن کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ جنگ کے ماحول میں معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...