Home سیاست سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

Share
Share

کوئٹہ: سابق نگران وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

آصف علی زرداری نے سرفراز بگٹی کو پی پی میں شمولیت پر پارٹی کے پرچم والا مفلر پہنایا اور ورکرز کنونشن میں میر سرفراز بگٹی کی پی پی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

سرفراز بگٹی نے تربت میں پی پی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد آصف زرداری نے مجھے تربت آکر پیپلز پارٹی جوائن کرنے کا حکم دیا، انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں اس سرزمین پر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں۔

سابق نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے بلوچوں کو حقوق دیئے، آصف زرداری کی قیادت میں اس خطے میں امن کا سورج طلوع ہوگا، نفرت اور قوم پرستی کی سیاست نے ہمیں کچھ نہیں دیا، تربت سے قوم پرستی کی سیاست کو شکست دینے کا آغازکر رہے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ بلوچستان پسماندہ ہے اور یہاں امن و امان کا مسئلہ ہے، ساتھ ہی کسی کی جان لینا بھی بلوچی روایت نہیں، سابق صدر وعدہ کر کے جائیں کہ تربت میں سکھر کی طرز کا ہسپتال بنایا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...