Home تازہ ترین سابق کرکٹرز اپنے الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں،بابراعظم کے والد بیٹے کی ناقص کارکردگی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے

سابق کرکٹرز اپنے الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں،بابراعظم کے والد بیٹے کی ناقص کارکردگی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے

Share
Share

لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے سابق کرکٹرز کو متنبہ کیا ہے کہ اپنے الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں اگر پلٹ کر کسی نے جواب دیا تو شاید وہ برداشت نہ کر پائیں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بابر اعظم کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا ’Boss is ALways RiGHT آئی سی سی کی ٹوئنٹی 20 آف دا ائیر ٹیم کا رُکن اور کیپ ملنے کے باوجود ڈراپ ہو اکوئی بات نہیں نیشنل ٹی 20 میں اور پی ایس ایل میں انشاء اللہ پرفام کر کے جلد دوبارہ آجائے گا ٹیم میں ‘۔

انہوں نے لکھا ’جو محترم بہت بڑےسابقہ کھلاڑی ہیں اُن سے درخواست ہے کہ اپنے الفاظ کا چناو ٹھیک رکھیں اگر پلٹ کر کسی نے جواب دیا تو شائد وہ برداشت نہ کر پائیں آپ ماضی ہیں اور دوبارہ نہ کبھی کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا ’کچھ لوگ کہتے ہیں کہ باپ زیادہ بولتا ہے تو حضور میں ہی اُس کا پہلا اور آخری کوچ، اسپوک پرسن، مینٹور اور دنیا میں سب سے خیر خواہ اور باپ ہوں تو جن کے نہیں یا اس قابل نہیں وہ صبر کریں اور کرکٹ سے پیار کرنے والوں سےدرخواست ہے جو چیخ و پکار برپا کیےہوئےہیں دن رات اُن کی بات سُنے سے پہلے ان کی اپنے دور میں کیا کارکردگی ہے پی سی بی کی ویب سائیڈ پر ایک دفعہ دیکھ لیا کریں باقی عقل مندوں کے لیے اشارہ ہی کافی ہے۔ پاکستان زندہ باد‘۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ ٹور کے لیے اعلان کیے گئے ٹی 20 اسکواڈ سے بابر اعظم کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...