Home نیوز پاکستان سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ انتقال کر گئیں

سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ انتقال کر گئیں

Share
Share

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ انوار جہاں بیگم امریکا میں انتقال کر گئیں۔

بابر غوری کے اہلخانہ کی جانب سے انوار جہاں بیگم کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر حمزہ مسجد ہیوسٹن میں ادا کی جائے گی اور تدفین فارسٹ پارک سیمنٹری میں ہوگی۔

ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کی والدہ 3 ماہ قبل امریکا کے شہر ہیوسٹن منتقل ہوئی تھیں۔

سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ کے انتقال پر مقامی کمیونٹی کے افراد نے ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
چند روز قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کی والدہ بھی انتقال کر گئی تھیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...