Home سیاست سابق وفاقی وزیر وقار احمد خان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

سابق وفاقی وزیر وقار احمد خان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر وقار احمد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز اور شہبازشریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے نکالا، ایوان میں ایسے لوگ آنا چاہئیں جن میں خدمت خلق کا جذبہ ہو۔

اسلام آباد میں امیر مقام کے ہمراہ ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر وقاراحمد خان نے کہا کہ میری شہبازشریف صاحب سے ایک طویل ملاقات ہوئی، شہبازشریف کا ویڑن اور 14ماہ ان کا کام پرفوکس دیکھا، ایوان میں ایسے لوگ آنا چاہئیں جن میں خدمت خلق کا جذبہ ہو۔

وقار احمد خان نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا صلاحیت کی بات ہے ، نواز اور شہبازشریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے نکالا، شہبازشریف کو وزیراعظم بنانا بڑا دلیرانہ فیصلہ تھا۔

اس موقع پر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک بھر سے سیاستدان نواز شریف کی لیڈرشپ میں ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں، خیبر پختون خوا سے مزید کئی نام ن لیگ میں شامل ہوں گے۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان کے عوام نوازشریف پر اعتماد کرتے ہیں، مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں ، ملک کو استحکام کی ضرورت ہے، ملکی استحکام کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق سینیٹر وقار احمد اور خیبر پختون خواہ کے پارٹی صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی ، دونوں راہنماوٴں نے ملک کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...