Home سیاست سابق وفاقی وزرا ء شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو عبوری ریلیف مل گیا

سابق وفاقی وزرا ء شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو عبوری ریلیف مل گیا

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ سے نومئی واقعات کے تحت درج مقدمات میں سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو عبوری ریلیف مل گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں رہنماؤں کی دس جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی، دونوں رہنما اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سابق وزرا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی دس جولائی تک ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی، ہائیکورٹ نے پولیس کو گرفتاری سے روکتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا۔

سیشن کورٹ نے تین 20 جون کو تھانہ ترنول میں درج مقدمات میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کی تھی، جس پر دونوں رہنماوں نے اسلام ا?باد ہائیکورٹ سے روجوع کیا تھا دو دن عدم پیشی پر دونوں رہنماوں کو ریلیف نہ مل سکا۔

گزشتہ روز پولیس نے دونوں راہنماوٴں کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو آج عدالت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ دونوں رہنماوٴں نے گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ سے اپنی راہداری ضمانت منظور کرائی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...