Home سیاست سابق وزیر صحت خیبرپختونخوا ہشام انعام اللہ نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

سابق وزیر صحت خیبرپختونخوا ہشام انعام اللہ نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

Share
Share

پشاور: سابق وزیر صحت خیبر پختون خوا اور لکی مروت سے منتخب ایم پی اے ہشام انعام اللہ نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے حلقے کے عوام کی وجہ سے مجھے عزت ملی، میں نہیں چاہتا کہ غداروں کی صفت میں شامل ہوں۔

سابق وزیر صحت خیبر پختون خوا اور لکی مروت سے منتخب ایم پی اے ہشام انعام اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں وزارت کے لیے نہیں آیا، جنہوں نے دفاع کا حلف لیا ہے ان کے خلاف کبھی نہیں جاسکتا، نو مئی کے واقعات کے بعد میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ منسلک ہونا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔

ہشام انعام اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں میں کسی کے دباؤ میں آکر یہ فیصلہ نہیں کررہا، اپنے حلقے کے عوام کی وجہ سے مجھے عزت ملی، میں نہیں چاہتا کہ غداروں کی صفت میں شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ شرپسند عناصر نے پاکستان کے وقار کو مجروح کیا، قومی ہیروز کے مجسمے، جناح ہاؤس کو جلانا قابل مذمت ہے۔

ہشام انعام نے مزید کہا کہ عمران خان اور پارٹی کے کچھ مخصوص افراد کھلے عام ریاست اور ریاستی اداروں کے ساتھ ٹکر پر اتر آئے ہیں جو کہ غلط ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...