Home سیاست سابق صدر آصف علی زرداری کا الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار

سابق صدر آصف علی زرداری کا الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار

Share
Share

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے، پیپلز پارٹی عام انتخابات کیلئے تیار ہے، مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے، وہ شفاف الیکشن کرائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یقین ہے کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی، ملک کا ماحول انتخابات کیلئے سازگار ہے، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...