Home سیاست پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف بری

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف بری

Share
Share

لاہور: احتساب عدالت لاہور نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بری کردیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی ، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے قاضی مصباح ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔

دوران سماعت سابق وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا تھا، نواز شریف کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کوئی کردار نہیں اور نہ ہی نئے قانون کے تحت کیس بن سکتا ہے۔

احتساب عدالت کے جج راوٴ عبدالجبار نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو بری کردیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...