Home سیاست سابق وزیر اعظم نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے

سابق وزیر اعظم نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے

Share
Share

جدہ:سابق وزیراعظم نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے۔قا ئد مسلم لیگ ن 21 اکتوبر کی صبح دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا طیارہ دبئی لینڈ کرگیا، جس کے بعد وہ ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوگئے۔

نواز شریف کی دبئی روانگی اہم میٹنگ کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی تھی، نواز شریف کو دبئی ایئرپورٹ حکام کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی اسماء نواز کے ساتھ ایمریٹس ہلز دبئی میں قیام کر رہے ہیں، وہ دبئی میں دو دن قیام کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے قانونی ماہرین سے مزید صلح مشورے کریں گے، سابق وزیراعظم ہفتے کی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، وہ دبئی ایئرپورٹ کے لیے متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق صبح 6 بجے گھر سے روانہ ہوں گے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کی صبح دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے، سابق وزیراعظم نواز شریف کا خصوصی جہاز FBD45255 کی نئے روٹ پر بکنگ کی گئی ہے۔

خصوصی جہاز پہلے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا، پھر لاہور کیلئے پرواز کرے گا۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی جہاز اُسی روز شام کو واپس دبئی چلا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...