Home نیوز پاکستان سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرحمٰن کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرحمٰن کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

Share
Share

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرحمٰن کو ان کے گھر کے سامنے ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمٰن کو لاہور میں انکے گھر کے باہر ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا اور ایک ہزار ڈالر چھین کر فرار ہو گئے۔

عبد الرحمٰن نے بتایا کہ آج شام مغرب کے بعد جوہر ٹاؤن میں گھر واپس آتے ہوئے انکی گاڑی کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھیر لیا۔ واقعے کے وقت انکی بیٹی اور اہلیہ بھی ساتھ موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے میری بیٹی پر گن تان لی تھی، انہوں نے موبائل فون نہیں چھینا تاہم پرس اور جیولری چھین کر فرار ہوگئے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...