Home نیوز پاکستان پمز میں نیشنل کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

پمز میں نیشنل کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں نیشنل کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کاکہناہے کہ 30 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، منصوبہ آئندہ دو سال کی مدت میں مکمل ہو گا۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے حکم پر کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم مصروفیت کے باعث سنگ بنیاد رکھنے کے لیے نہیں آسکے۔

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ 2018ء میں اس اسپتال کا افتتاح ہونا تھا، ضد اور انا کی وجہ سے تاخیر ہوئی، گزشتہ دور میں تمام ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کی گئی۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت کئی گنا بڑھ گئی، سیاسی عزائم کی وجہ سے کینسر اسپتال کو نظر انداز کیا گیا۔ کینسر اسپتال کی عمارت پر 30 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، منصوبہ آئندہ دو سال کی مدت میں مکمل ہو گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...