Home سیاست بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس ٹو میں آج پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس ٹو میں آج پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

Share
Share

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس ٹو میں آج پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ سابق خاتون اول بھی کیس کی سماعت کے سلسلے میں اڈیالہ جیل آئیں۔

دوران سماعت بیرسٹر سلمان اکرم راجہ ، سلمان صفدر اور عثمان گل کی جانب سے وکالت نامے جمع کروائے گئے، وکلاء نے توشہ خانہ کیس ٹو میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔

ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جا رہی، بریت کی درخواست فائل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کیس پر سماعت نہ ہو سکے۔

بعدازاں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...