Home سیاست بانی پی ٹی آئی نے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کےلئے درخواست دائر کردی

بانی پی ٹی آئی نے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کےلئے درخواست دائر کردی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کے لیے اسلام ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں وزارت داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ذاتی معالجین سے علاج کروانا بانی پی ٹی آئی کا حق ہے اور وہ ذاتی معالجین ان کا جوانی کے دور سے علاج کر رہے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے بارہا احکامات کے باوجود جیل انتظامیہ ذاتی معالجین کو چیک اپ کی اجازت نہیں دے رہی ہے، ذاتی معالج سے علاج کی اجازت نہ دینا آئین کے آرٹیکل 9 (حق زندگی) کے برخلاف ہے۔

انتظار پنجوتھا نے درخواست میں کہا ہے کہ ذاتی معالجین کو رسائی نہ دینے سے بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، بدقسمتی سے دیگر سیاسی قیدیوں کو جیل میں وی آئی پی سہولت دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی حقوق فراہم کرنے کے لیے بھی تیار نہیں۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک کی اجازت دی جائے اور ذاتی معالجین کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کے لیے 15 روزہ شیڈول ترتیب دیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مستقبل میں بھی ذاتی معالجین کو بلا روک ٹوک بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...