Home سیاست بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اپنی نااہلی کے خلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اپنی نااہلی کے خلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر

Share
Share

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے اپنی نااہلی کے خلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی عمران خان کی نااہلی کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ ہے جبکہ درخواست گزار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کرنے کے بعد پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کی کاروائی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات زیر التواء ہیں، سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کی وجہ سے ہائیکورٹس میں کارروائی آگے نہیں بڑھ پا رہی۔

درخواست گزار کے مطابق ان مقدمات کی وجہ سے درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آئی اور ممبر اسمبلی منتخب نہیں ہو پا رہا جبکہ زیر التواء اپیل کی وجہ سے درخواست گزار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...