Home سیاست ‎بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل کے بیانات کا نوٹس لے کر پارٹی سے علیحدہ کرنے کا حکم دیا، عمر ایوب

‎بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل کے بیانات کا نوٹس لے کر پارٹی سے علیحدہ کرنے کا حکم دیا، عمر ایوب

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان  تحریک کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ شیر افضل مروت کے بیانات کا بانی پی ٹی آئی نے نوٹس لیا، بانی پی ٹی آئی نے حکم جاری کیا ہے کہ شیرافضل مروت کو کور کمیٹی اور تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی سے فوری علیحدہ کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیرافضل مروت کو باربار کہا گیا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کرنی، بانی پی ٹی آئی نے کہا محمد بن سلمان کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں، شیر افضل مروت نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ شیر افضل مروت کے بیانات کا بانی پی ٹی آئی نے نوٹس لیا، بانی پی ٹی آئی نے حکم جاری کیا ہے کہ شیرافضل مروت کو کور کمیٹی اور تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی سے فوری علیحدہ کیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو فوری شوکاز نوٹس جاری کرنے کا کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے آصف زرداری نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تین گاڑیاں لیں، نوازشریف نے دو گاڑیاں غیرقانونی طریقے سے لی تھیں، مریم نواز نے توشہ خانہ سے لی جانے والی گاڑی کو ڈکلیئر ہی نہیں کیا تھا، بانی پی ٹی آئی نےعارف علوی کو نہایت اہم ذمہ داری سونپی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...