Home sticky post 5 بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات مکافات عمل ہے،مریم نواز

بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات مکافات عمل ہے،مریم نواز

Share
Share

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات کو مکافات عمل قرار دے دیا۔

سرگودھا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ مکافات عمل ہی ہے جو آج آپ بھگت رہے ہیں۔ جس کے اپنے بچے باہر ہیں وہ دوسروں کے بچوں کو کہتا ہے جلاؤ گھیراؤ کرو، جن بچوں نے بہکاوے میں آکر آگ لگائی حملے کیے آج وہ جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نوجوان کسی کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن نہ بنیں، حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی کا بھانجا ہے، ان کے والد اور والدہ پریشان ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حسان نیازی نے وردی ڈنڈے میں ٹانگ کر تضحیک کی تھی، یہ وہی وردی ہے جسے پہن کر لوگ ہماری حفاظت کیلئے جان قربان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حسان نیازی جب دس سال بعد رہا ہوگا تو دنیا بدل چکی ہوگی، یہ کیا بات ہوئی کہ فوجی ہمارے ساتھ ہیں تو بہت اچھے، ہمارے ساتھ نہیں تو ان کی وردی ڈنڈے پر ٹانگو۔

Share
Related Articles

شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے، منیر اکرم

نیویارک: سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ...

بھارت میں 200 برس پرانی مسجد کو مندر میں بدلنے کی سازش،کیس سماعت کے لئے مقرر

اتر پردیش:بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ایک اور قدیم مسجد کو...

بانی سے ملاقات کروانا نہ میرا مینڈیٹ ہے نہ ہی ذمہ داری ، ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکہا ہے کہ بانی پی...