Home سیاست بانی پی ٹی آئی کی عام انتخابات کے نتائج کے آڈٹ کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست

بانی پی ٹی آئی کی عام انتخابات کے نتائج کے آڈٹ کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست

Share
Share

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے نتائج کے آڈٹ کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر کردی۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے غیر جانبدار حاضر سروس ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر کمیشن تشکیل دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے غیر جانب دار حاضر سروس ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، جو عام انتخابات کا آڈٹ اور اس کے بعد جاری ہونے والے نتائج کا آڈٹ کرے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بننے والی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری کام سے روکا جائے اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...