Home سیاست بانی تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی کا خون کے نمونے دینے سے انکار

بانی تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی کا خون کے نمونے دینے سے انکار

Share
Share

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی طبی ٹیم کا بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا جبکہ پمز اسپتال کے عملے نے ضروری بلڈ ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے بھی حاصل کرلیے اور بشری بی بی نے جیل میں طبی معائنے سے انکار کردیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان اور بانی پی ٹی آئی کے اصرار کے باوجود بشری بی بی خون کے نمونے دینے کے لیے راضی نہ ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ عدالتی حکم کی روشنی میں کیا گیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنا اور اہلیہ بشری بی بی کا طبی معائنہ شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی میں کرانے کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کو مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

آج اڈیالہ جیل میں شوکت خاتم اسپتال کے ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی میں پمز اسپتال کے عملے نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ اور خون کے نمونے حاصل کیے، جبکہ اُن کے بلڈ ٹیسٹ پمز اسپتال کی لیبارٹری سے کرائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ میڈیکل چیک کے دوران بشری بی بی بھی موقع پر موجود تھی لیکن انہوں نے میڈیکل چیک اپ نہیں کروایا، بانی پی ٹی آئی اور ڈاکٹر فیصل سلطان کے اصرار کے باوجود بشری بی بی طبی معائنے کے لیے راضی نہیں ہوئی اور خون کے نمونے بھی نہیں دئیے۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹس اور ڈاکٹر وں کی تحریری رائے احتساب عدالت میں پیش کی جائے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...