Home سیاست پشاور کی چار احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں

پشاور کی چار احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں

Share
Share

پشاور: پشاور کی چار احتساب عدالتیں (نیب کورٹس) ختم کردی گئیں اور ان میں دیگر چار کورٹس قائم کردی گئیں۔

وفاقی حکومت نے پشاور کی چار احتساب عدالتیں ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔ ان عدالتوں کی جگہ دو اینٹی نارکوٹکس، ایک ایف آئی اے اور ایک بینکنگ کورٹ قائم کردی گئی۔

اعلامیے کے مطابق چاروں عدالتوں میں ججز بھی تعینات کردیے گئے ہیں، دو اینٹی نارکوٹکس عدالتیں پشاور میں کام کریں گی، ایک عدالت اینٹی کرپشن امیگریشن ایبٹ آباد اور بینکنگ کورٹ ڈی آئی خان میں قائم کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا ہے کہ پشاور میں اب 8 کے بجائے 4 احتساب عدالتیں کام کریں گے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوگئے۔دورہ...

سویلینز ٹرائل کیس،آرمی ایکٹ تو خصوصی طور پر افواج پاکستان کے ممبران کیلئے ہے، آئینی بینچ

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف...

خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور، کسی بھی مقدمے گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی حفاظتی...

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کردی

مودی سرکار نے اپنے کالے قانون کی آڑ لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر...