Home کھیل چوتھا ون ڈے،جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

چوتھا ون ڈے،جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

Share
Share

سنچورین:چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 164رنز سے شکست دے دی، 5 میچوں پر مشتمل سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔

سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 416 رنز بنائے، ہینری کلاسن نے 83 گیندوں پر 174 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 13چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔

ڈیوڈ ملر 82 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ راسی وینڈر ڈوسن 62 اور کوئنٹن ڈی کوک 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 34.5 اوورز میں 252 رنز پر آؤٹ ہو گئی، الیکس کیری 99 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ ٹم ڈیوڈ 35 اور مارنوس لبوشین 20 رنز بنا سکے۔

جنوبی افریقا کے لونگی نگیڈی نے 4 اور کگیسور بادا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی ہے، آخری اور فیصلہ کن میچ اتوار کو ہوگا۔

Share
Related Articles

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

سنچورین:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا...

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی...

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،کراچی میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ ملتان منتقل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کی مینز...

صدر مملکت اور وزیراعظم کی جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شری نے...