Home sticky post فرانس حماس کی مدد کر رہا ہے، ہم نہ رکیں گے نہ ہتھیار ڈالیں گے،اسرائیلی وزیراعظم

فرانس حماس کی مدد کر رہا ہے، ہم نہ رکیں گے نہ ہتھیار ڈالیں گے،اسرائیلی وزیراعظم

Share
Share

یروشلم :اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فرانس حماس کی مدد کر رہا ہے۔ ہم نہ رکیں گے نہ ہتھیار ڈالیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے 3 گھنٹے طویل ٹی وی انٹرویو میں فلسطینی ریاست کے حوالے سے فرانسیسی صدر کی جانب سے لیے جانے والے اقدامات کی مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ فرانس چاہتا ہے کہ اسرائیل سرنڈر کردے بجائے اس کے مغربی جمہوری کیمپ میں ہوتے ہوئے ہمارا ساتھ دے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہم نہ رکیں گے نہ ہتھیار ڈالیں گے۔
اسرائیلی وزیرِاعظم، فرانسیسی صدر میکرون کے اس بیان پر بھی سیخ پا تھے جس میں انہوں نے یورپی ممالک کو غزہ کے حوالے سے انسانی حقوق کے معاملے پر اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگانے کا مشورہ دیا تھا۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے ا?یا جب غزہ کے حوالے مارچ سے شروع ہونے والے سیز فائر معاہدے کے ساتھ غزہ محاصرہ جاری ہے جہاں کی ا?بادی کو غذہ اور دوائیں پہنچانے کی اجازت بھی اسرائیل کی جانب سے نہیں دی جارہی۔
خیال رہے گزشتہ دنوں فرانسیسی صدر نے یہ بیان بھی دیا تھا کہ فرانس بہت جلد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا۔

Share
Related Articles

پاک فضائیہ نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی،شہباز شریف

کامرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شان دار فتح...

غیر ملکی کھلاڑیوں کے خدشات، آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت میں عدم تحفظ کے خدشات...

پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تصدیق

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے...