Home sticky post 2 فرانس آمدہ مہینوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے، صدر میکرون

فرانس آمدہ مہینوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے، صدر میکرون

Share
Share

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس آنے والے مہینوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا مقصد اسرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی کانفرنس میں اس اقدام کو حتمی شکل دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فلسطین کو ایک ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کی طرف بڑھنا چاہیے اور ہم آنے والے چند مہینوں میں ایسا کریں گے۔
ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ میں ایسا کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں کررہا بلکہ ایسا کرنا ہی درست ہو گا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کا یہ بیان فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور دو ریاستی حل کے سلسلے میں درست سمت کی جانب ایک قدم ہے۔

Share
Related Articles

پاک فوج نے بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا...

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کاروائی کی، سفیر رضوان سعید شیخ

واشنگٹن :امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے...

لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا

لاہور: بھارت کو ہر محاذ پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا...