Home تازہ ترین فراڈ اور دھمکیاں دینے کا کیس، نازش جہانگیر کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ

فراڈ اور دھمکیاں دینے کا کیس، نازش جہانگیر کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ

Share
Share

عدالت نے فراڈ اور دھمکیاں دینے کے کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے نازش جہانگیر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

اداکارہ نازش جہانگیر اپنے وکیل بیرسٹر حارث کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر اور ان کے ساتھی سکندر خان کے خلاف اسود ہارون نامی شخص نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی واپس نہ کرنے کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کو’ ’دہشت گردوں کی بہن“ قرار دے دیا

نئی دہلی :بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ایک اور نفرت...

کوشش ہے بھارت اور پاکستان کو اتنا قریب لے آئیں وہ اکٹھے کھانا کھائیں،صدرٹرمپ

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو...

جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

اسلام آباد:جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا...