Home سیاست دھوکہ دہی کیس ، فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

دھوکہ دہی کیس ، فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے دھوکہ دہی کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت میں پیش کردیا گیا ، فواد چودھری کو عدالت میں تھانہ آبپارہ میں درج فراڈ مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔
فواد چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ کچھ وقت دیاجائے، وکلاء سے مشاورت کرنی ہے۔ وکیل صفائی قمر عنایت نے عدالت سے کہا کہ ہتھکڑی کھولنے کیلئے کل بھی کہا تھا لیکن کچھ نہیں ہوا، آج کردیں ، عدالت نے فواد چودھری کے ایک ہاتھ کی ہتھکڑی کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔

کمرہ عدالت میں فواد چوچوہدری کی وکلاء اور اہل خانہ سے مشاورت ہوئی ، فواد چودھری کے وکیل نے کہاکہ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے مشاورت کرناہے، فیصل چودھری ہائیکورٹ سے آرہے ہیں، تھوڑا وقت دیا جائے، فواد چودھری خود دلائل دینا چاہتے ہیں،اس لیے فیصل چودھری سے مشاورت کریں گے۔

جس پر عدالت نے کہاکہ وکیل صفائی رش بن گیاہے، جلدی کریں، اگر کہتے ہیں تو سب کو باہر نکال دیتا ہوں جس پر وکیل صفائی نے کہاکہ باہر کا کوئی آدمی نہیں، ہم وکلاء ، فیملی اور میڈیا والے ہیں جس پر سماعت میں 15منٹ کا وقفہ کردیا گیا۔

وقفے کے بعد دوبارہ سماعت پر فواد چودھری روسٹرم پر آگئے، فواد چودھری نے کہا کہ کیس پڑھ رہاتھا، ابھی تک مدعی سامنے نہیں آیا، اگر ڈرایا گیا تو وہ پولیس گارڈز ہوں گے، میرا تعلق نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ریکوری کرناہے تو پانچ سات ہزار روپے لے لیں، آپ کا آرڈر دیکھا اچھا تھا، یہی کہنا چاہتا ہوں ، جس پر عدالت نے استفسار کیاکہ اور کچھ کہناہے؟ جس پر فواد چودھری نے کہا کہ اور مزید کچھ نہیں کہنا۔

عدالت نے کہاکہ مزید جسمانی ریمانڈہوگا یا جوڈیشل یا جائے گا، فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ، دس منٹ میں فیصلہ سنا دیں گے۔

بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کوجوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...