Home نیوز پاکستان ڈسکوز اور پیداواری کمپنیوں کے افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم

ڈسکوز اور پیداواری کمپنیوں کے افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم

Share
Share

اسلام آباد:ڈسکوز اور پیداواری کمپنیوں کے افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم کردی گئی۔گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کو مفت یونٹس کی بجائے رقم ملے گی۔فیصلے کی توثیق وفاقی کابینہ سے بھی لی گئی تھی اب باضابطہ عملدرآمد ہوگا۔

ڈسکوز اور پیداواری کمپنیوں کے افسران کی مفت بجلی کے مزے ختم ہوگئے۔وزارت توانائی نے حکومتی فیصلے کی روشنی میں آفس میمورینڈم جاری کر دیا۔

گریڈ 17کے افسر کو 450ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے 15 ہزار 858 روپے،گریڈ 18کے افسر کو ماہانہ600 مفت یونٹس کی بجائے 21 ہزار 996روپے اور گریڈ 19کے افسر کو ماہانہ880 مفت یونٹس کی بجائے37 ہزار 594 روپے ملیں گے۔

اسی طرح گریڈ20کے افسرکو 1100یونٹس کی بجائے 46 ہزار992 روپے،گریڈ21 کے افسر کو 1300مفت یونٹس کی بجائے ماہانہ 55 ہزار536 روپے ملیں گے،

پیداواری کمپنیوں کے گریڈ 17کے افسران کے بھی ماہانہ 650 یونٹس کی سہولت ختم کردی گئی ہے ۔

بجلی پیداواری کمپنیوں کے افسران کو 24ہزار 570 روپے ،گریڈ 18کے افسر کو ماہانہ 700 یونٹس کی بجائے 26 ہزار 460روپے، جینکوز کے گریڈ 19 کے افسر کو ماہانہ1ہزار مفت یونٹس کی بجائے 42 ہزار720 روپے ملیں گے۔

اسی طرح گریڈ 20کے افسر کو ماہانہ 1100یونٹس کی بجائے 46 ہزار 992 روپے جبکہ گریڈ 21کے افسر کو 1300یونٹس ماہانہ کی بجائے 55 ہزار 536 روپے ملیں گے۔

افسران کیلئے یونٹس کی بجائے رقم کی منظوری کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پہلے دی تھی فیصلے کی توثیق وفاقی کابینہ سے بھی لی گئی تھی اب باضابطہ عملدرآمد ہوگا۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...