Home سیاست لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات دگنا ہو گئے

لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات دگنا ہو گئے

Share
Share

لاہور: پنجاب سیف سٹیز نے لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز فری وائی فائی سروس کو 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پر فعال کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیف سٹی ایمرجنسی میں شہریوں کی سہولت کیلئے فری وائی فائی سروس فراہم کر رہی ہے۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی میں CM Maryam Nawaz Free Wi-Fi کے ذریعے پولیس اور اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
شہری فری وائی فائی سروس سے ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ایمرجنسی میں فری وائی فائی سروس کے ذریعے واٹس ایپ کال یا میسج کے ذریعے اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

شہر بھر میں نصب ہر فری وائی فائی ڈیوائس کی رینج 300 فٹ کے ریڈیس تک ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ سروس صرف ایمرجنسی میں استعمال کیلئے ہے جس کے ذریعے مختلف اپلیکشن کو ڈاون لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے اور ٹیکسی رائیڈ بک کرانے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان سیف سٹیز نے وضاحت کی کہ فری وائی فائی ایمرجنسی سروس ویڈیو سٹریمنگ یا انٹرٹینمنٹ، فیس بُک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور ایسی دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس کیلئے نہیں ہے۔

Share
Related Articles

ہمارے بہادر جوانوں نے بھارت کو چند گھنٹوں میں ایسا سبق دیا کہ دنیا یاد رکھے گی،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن کے ساتھ...

جنگ بندی کو علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے...

بھارت سے سیز فائر ہوسکتا ہے تو پی ٹی آئی سے بھی ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان...

پاکستان اور بھارت نے سیز فائر کا فیصلہ کر لیا،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے سیز...