Home سیاست آزادی اظہار رائے کو مثبت اور تعمیری ہونا چاہیے،آپ کو حکومت مل جائے تو آپ کو یہ بھی زہر لگے گا، نگران وزیراعظم

آزادی اظہار رائے کو مثبت اور تعمیری ہونا چاہیے،آپ کو حکومت مل جائے تو آپ کو یہ بھی زہر لگے گا، نگران وزیراعظم

Share
Share

کراچی: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے، آزادی اظہار رائے کو مثبت اور تعمیری ہونا چاہیے۔

آغا خان یونیورسٹی میں طلبا کے ساتھ خصوصی نشست میں نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طلبا سے گفتگو کر کے خوشی محسوس کر رہا ہوں، تعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے ہیں، گزشتہ روز بھی کیڈٹ کالج کوہاٹ کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے چیزوں کے بارے جاننے اور سمجھنے میں خوشی ہوتی ہے، دنیا کے نمایاں تعلیمی اداروں نے ہمیشہ اپنی جانب راغب کیا، زندگی کو بامقصد بنانے کیلئے تعلیم ضروری ہے، برٹش راج ایک دن میں نہیں بنا، ڈیڑھ دو سو سال لگے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے، آزادی اظہار رائے کو مثبت اور تعمیری ہونا چاہیے، میں حکومت میں آتا ہوں تو مجھے اظہا رائے زہر لگتا ہے، آپ کو حکومت مل جائے تو آپ کو بھی زہر لگے گا، آج کے تمام مظلوم کچھ سالوں پہلے تک ظالم کی قطار میں چل رہے ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مذہب، زبان اور نسل پرستی کے سخت خلاف ہیں، ریاست میں احتساب کا نظام موجود ہے، ریاست میں قانون پر عملدرآمد کا طریقہ بھی موجود ہے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، گلگت بلتستان جغرافیائی طور پر انتہائی اہم علاقہ ہے، گلگت بلتستان کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں، گلگت بلتستان کو ہمارا سنگاپور ہونا چاہیے، ہمارے ملک کی اپنی ایک تاریخ ہے جس پر گھنٹوں بات ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:ملکی معیشت میں سٹاک مارکیٹ کا کلیدی کردار ہے: انوار الحق کاکڑ

انہوں نے کہا کہ 1947 آزادی ایکٹ کے تحت ریاستوں کو پاکستان یا بھارت کے ساتھ الحاق کا حق دیا گیا، آئین کے تحت صوبوں کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں، این ایف سی ایوارڈاور 18 ویں ترمیم سے صوبوں کوبااختیار بنایا گیا، ہمیں سماج اور سوسائٹی میں مواقع پیداکرنا ہوں گے۔

انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ نرسنگ کے شعبے سے میری ذاتی وابستگی ہے، کاش ہم نرسنگ کو وہ احترام دے سکتے جس کے وہ مستحق ہیں، کاروباری کمیونٹی کو ایک حصہ نرسنگ کے شعبے کیلئے مختص کرنا چاہیے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...