Home Uncategorized آئیوری کوسٹ میں فرانسیسی فوج کا طیارہ ساحل پر گر کر تباہ

آئیوری کوسٹ میں فرانسیسی فوج کا طیارہ ساحل پر گر کر تباہ

Share
Share

یاموسوکرو: آئیوری کوسٹ کے بحر اوقیانوس میں فرانسیسی فوج کا ساز و سامان لے جانے والا چارٹر کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک کارگو طیارہ ہفتے کو آئیوری کوسٹ کے عابدجان میں بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے بعد بحر اوقیانوس میں گر کر تباہ ہو گیا۔

طیارہ ساحل پر گر کر دو حصوں میں ٹوٹ گیا۔ ملبے سے 4 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 2 افراد شدید زخمی ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں 2 فرانسیسی فوجی بھی شامل ہیں۔

آئیوری کوسٹ میں فرانسیسی افواج کے ترجمان نے بھی بتایا کہ کم از کم 6 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم انھوں نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔

آئیورین سیکورٹی کے وزیر نے بتایا کہ اس حادثے میں مالڈووی کے 4 شہری ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہو گئے۔

تاہم سیڈیکی ڈیاکائٹ نے جائے حادثہ پر صحافیوں کو بتایا کہ 4 فرانسیسی شہری بھی حادثے میں بچ گئے لیکن وہ زخمی ہیں۔آئیوری کے کئی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ وہ فرانسیسی فوجی تھے۔

ترجمان فرانسیسی فوجی نے بتایا کہ حادثے کے شکار ہونے والے چارٹر انٹونوف طیارے کو فرانسیسی فوج نے عسکریت پسندوں کے خلاف ہونے والے ’’آپریشن بارکھان‘‘ فرانسیسی فوجی سامان لے جا رہا تھا۔

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم عینی شاہدین کا کہنا کہ طوفانی موسم نے حادثے میں کردار ادا کیا۔ کل سے ہوا چل رہی تھی اور میں نے دیکھا کہ جہازوں کو اڑنے میں دشواری کا سامنا تھا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...