Home سیاست اسلام آباد میں کنٹینرز کا جلسہ ہو رہا ہے،کارکنان کے گھروں میں چھاپے ، قافلوں کو ہر جگہ روکا گیا، بیرسٹر سیف

اسلام آباد میں کنٹینرز کا جلسہ ہو رہا ہے،کارکنان کے گھروں میں چھاپے ، قافلوں کو ہر جگہ روکا گیا، بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنان کے گھروں میں رات سے چھاپے پڑ رہے ہیں اور کل رات سے ہمارے قافلوں کو ہر جگہ روکا گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب سے آنے والوں کو راستے میں روکا جائے گا، مری سے اسلام آباد آنے والے راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینرز کا جلسہ ہو رہا ہے، کنٹینرز کا کروڑوں کا کرایہ میری اور آپ کی جیب سے دیا جا رہا ہے، صرف اس لیے کیا جا رہا ہے کہ ایک ہی جماعت قابض رہے۔

انہوں نے کہا کہ آج میں پی ٹی آئی کارکنان کو پیشگی کامیابی کی مبارکباد دیتا ہوں، جو پیغام دینا چاہتے تھے وہ حکومت تک پہنچ گیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ جو اقدام آج کیے گئے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کے ٹولے سےعوام جان چھڑانا چاہتی ہے، رات سے اسلام آباد میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا اور ہر گلی بند کر دی گئی۔

مشیر کے پی نے کہا کہ جھوٹ بول کر لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے، جلسہ گاہ سے بارودی مواد نکالا گیا، چاہے ایک بھی بندہ ہمارا جلسہ گاہ میں نا پہنچ سکے لیکن ہم کامیاب ہوگئے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...