Home نیوز پاکستان پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے کیسزمیں اضافہ

پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے کیسزمیں اضافہ

Share
Share

لاہور: پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 81 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد رواں سال اب تک ڈینگی کے 447 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 19، لاہور اور چکوال سے 2، 2 جبکہ بہاولپور، ملتان، مظفرگڑھ اور منڈی بہاءالدین سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...