Home سیاست بانی پی ٹی آئی کی کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیہ کی مکمل، 9 مئی کے ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی کی کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیہ کی مکمل، 9 مئی کے ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ

Share
Share

لاہور: بانی پاکستان تحریک انصاف نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیہ کی مکمل تائید کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے 9 مئی میں ملوث لوگوں کا تعین کیا جائے، امریکا میں کیپیٹل ہل حملہ میں بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لوگوں کو پکڑا گیا تھا۔

بانی تحریک انصاف نے سوال اٹھایا کہ سانحہ 9 مئی پر ابھی تک جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا؟ کسی کو سانحہ 9 مئی کی آزادانہ انکوائری میں کوئی دلچسپی نہیں، میں کہتا ہوں کہ 9 مئی والوں کو سزا دیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دے کر جمہوریت کی نفی کی گئی، جن کی مخصوص نشستیں نہیں بنتی تھی ان کو کیسے دی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دیے جانا غیر آئینی عمل ہے، مشرقی پاکستان میں بھی عوام کو مینڈیٹ سے محروم کیا گیا جس کی وجہ سے ملک ٹوٹا، ملک کی تاریخ کا سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن ہوا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن سے ملک کی معیشت بیٹھ جائے گی اور نقصان ہوگا، سیاسی استحکام کے بغیر ملک نہیں چل سکتا جبکہ شریفوں کی سیاست ایس آئی ایف سی پر منحصر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کا سب سے بڑا یوٹرن پہلے ووٹ کو عزت دو اور اب بوٹ کو عزت دو ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کا الزام نگران حکومت اور الیکشن کمیشن پر آتا ہے، انتخابات میں جیتنے والوں کو بھی معلوم ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ الیکشن ٹھیک ہوئے ہیں تو صرف چار حلقوں کا آڈٹ کروا لیں۔

انہوں نےمزیدکہا کہ پشاور سے نورعالم، لاہور سے نواز شریف اور عون چوہدری جبکہ اسلام آباد کا کوئی حلقہ کھلوا کر آڈٹ کروا لیں، ان انتخابات سے صرف3 جماعتوں کو فائدہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا پرامن احتجاج ٹکراؤ ہے اگر یہ ٹکراؤ ہے تو جمہوریت کو ختم کر دیں، مولانا فضل الرحمان اور خواجہ آصف کہہ چکے ہیں کہ جنرل باجوہ نے حکومت گرانے کا کہا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ باجوہ نے ہمیں بھی یہ کہا تھا کہ اچھے بچے بن جاؤ اور چپ کر کے بیٹھ جاؤ، غلام بن کر نہیں بیٹھ سکتا، ووٹ کسی کو پڑے جتوا کسی کو دیا گیا، ن لیگ کی 25 سے زیادہ نشستیں نہیں تھیں مگر ان کی حکومت بنوا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں غلامی قبول کرنے کا کہا جا رہا ہے غلامی قبول کرنے والی قوم ویسے ہی ختم ہو جاتی ہے، ہماری پارٹی میں کوئی فوج کے خلاف نہیں، انتخابات پر تنقید فوج پر تنقید کیسے ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا بیانیہ 8 فروری کو فیل ہو گیا، لوگ نہیں مانے کہ ہم نے کوئی غداری کی ہے، جب تک جیل میں رکھنا ہے رکھیں غلامی قبول نہیں کروں گا، رجیم چینج کے بعد معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کے لیے کہا تھا کہ مستحکم حکومت آنی چاہیے، آئی ایم ایف سے ملاقات میں کہا تھا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معیشت بہتر نہیں ہو سکتی اور یہ شفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...