Home سیاست بنیادی حقوق کو صرف قانون سازی سے ختم کیا جاسکتا ہے ہم ٹرائل کورٹ پر سب کچھ نہیں چھوڑ سکتے،چیف جسٹس

بنیادی حقوق کو صرف قانون سازی سے ختم کیا جاسکتا ہے ہم ٹرائل کورٹ پر سب کچھ نہیں چھوڑ سکتے،چیف جسٹس

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم ٹرائل کورٹ پر سب کچھ نہیں چھوڑ سکتے، 2015 میں اکیسویں ترمیم کے زریعے آئین پاکستان کو ایک طرف کر دیا گیا مگر اب ایسا نہیں ہے۔ بنیادی حقوق کو صرف قانون سازی سے ختم کیا جاسکتا ہے اس بارے میں سوچیں، پاکستان کے نظام عدل میں عدلیہ کی آزادی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعتچیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ کر رہا ہے۔ لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔

فوجی عدالتوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل منصور عثمان روسٹرم پر آگئے۔

اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ نے مجھے ہدایت دی تھی اور میں نے 9 مئی کے پیچھے منظم منصوبے کی بات کی تھی، میں نے تصاویر بھی عدالت میں پیش کی تھی اور ہم بہت محتاط ہیں کہ کس کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلنا ہے، 102 افراد کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے لیے بہت احتیاط برتی گئی ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ 9 مئی جیسا واقعہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا اور 9 مئی جیسے واقعات کی مستقبل میں اجازت نہیں دی جا سکتی، میاں والی ایئربیس میں جب حملہ کیا گیا اسوقت جنگی طیارے کھٹرے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے شفاف ٹرائل کی بات کی گئی تھی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیس فیصلے میں ایک فرق ہے، جب عام شہری سول جرم کرے تو مقدمہ عام عدالتوں میں چلتا ہے لیکن اکیسویں ترمیم کے بعد صوتحال تبدیل ہوئی۔

جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ کسی فوجی کا جھگڑا کسی سویلین کے ساتھ ہو تو ٹرائل کیسے ہوگا؟ قانون بالکل واضح ہونا چاہیے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ سویلین پر فوجی ایکٹ کے اطلاق کے لیے اکیسویں ترمیم کی گئی تھی، سویلین پر آرمی ایکٹ کے اطلاق کے لیے شرائط رکھی گئی، اکیسویں آئینی ترمیم کے تحت قائم کردہ فوجی عدالتیں مخصوص وقت کے لیے تھیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ آپ جیسے دلائل دے رہے ہیں لگتا ہے اپنی ہی کہی ہوئی بات کی نفی کر رہے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے آرمی ایکٹ 2015 کے سیکشن 2(1) بی عدالت میں پڑھ کر سنایا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیے کہ آرمی ایکٹ 2015 میں زیادہ زور دہشتگرد گروپس پر دیا گیا ہے، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایکٹ میں افراد کا تذکرہ بھی موجود ہے اور اکیسویں آئینی ترمیم سے قبل بھی آرمی ایکٹ کا سویلین پر اطلاق کا ذکر موجود تھا۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ آپ کے دلائل سے تو معلوم ہوتا ہے کہ بنیادی حقوق ختم ہوگئے ہیں، کیا پارلیمنٹ آرمی ایکٹ میں ترمیم کرسکتی ہے؟ جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ جی بلکل پارلیمنٹ آرمی ایکٹ میں ترمیم کرسکتی ہے۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس میں کہا کہ یہ کھبی نہیں ہوسکتا کہ بنیادی انسانی حقوق کبھی آرہے ہیں کبھی جا رہے ہیں، قانون بنیادی حقوق کے تناظر میں ہونا چاہیے، آپ کی دلیل یہ ہے کہ ریاست کی مرضی ہے بنیادی حقوق دے یا نہ دے۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ اکیسویں ترمیم میں عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کی بات کی گئی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ بنیادی حقوق کو صرف قانون سازی سے ختم کیا جاسکتا ہے اس بارے میں سوچیں، پاکستان کے نظام عدل میں عدلیہ کی آزادی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور عدلیہ کی آزادی کو سپریم کورٹ بنیادی حقوق قرار دے چکی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم ٹرائل کورٹ پر سب کچھ نہیں چھوڑ سکتے، 2015 میں اکیسویں ترمیم کے زریعے آئین پاکستان کو ایک طرف کر دیا گیا مگر اب ایسا نہیں ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ بریگیڈیئر ایف بی علی کیس ریٹائرڈ فوجی افسران سے متعلق تھا۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل کا پروسس بتاوٴں گا پھر عدالتی سوال پر آوٴں گا، جس کمانڈنگ آفیسر کی زیر نگرانی جگہ پر جو کچھ ہوتا ہے اس کی رپورٹ دی جاتی ہے، رپورٹ جی ایچ کیو ارسال کی جاتی ہے، آرمی ایکٹ رولز کے تحت ایک انکوائری شروع کی جاتی ہے اور اگلے مرحلے میں ملزم کی کسٹڈی لی جاتی ہے۔

دوران سماعت تیز بارش سے عدالتی کارروائی میں خلل آیا۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ تیز بارش کے سبب آپ کی آواز نہیں آ رہی، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیا معزز ججز کو میری آواز آرہی ہے۔ اس پر ججز نے مسکرانا شروع کر دیا۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملزم کی کسٹڈی لینے کے بعد شواہد کی سمری تیار کر کے چارچ کیا جاتا ہے، الزمات بتا کر شہادتیں ریکارڈ کی جاتی ہیں، اگر کمانڈنگ افسر شواہد سے مطمئن نہ ہو تو چارچ ختم کر دیتا ہے اور ملزم کو بھی چوائس دی جاتی ہے کہ وہ اپنا بیان ریکارڈ کروا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...