Home سیاست جناح ہاوٴس حملہ، نو مئی کے واقعات کی تفتیش مکمل ،چیئرمین پی ٹی آئی سمیت نامزد ملزمان کو قصور وار قرار

جناح ہاوٴس حملہ، نو مئی کے واقعات کی تفتیش مکمل ،چیئرمین پی ٹی آئی سمیت نامزد ملزمان کو قصور وار قرار

Share
Share

لاہور: جے آئی ٹی نے نو مئی کے واقعات کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے رپورٹ تیار کرلی۔دوران تفتیش ڈیجیٹل شواہد ، موبائل ویڈیوز ، کلوزسرکٹ فوٹیجز ، موبائل رابطے ثابت ہوگئے۔جناح ہاوٴس حملے کے مقدمہ نمبر 96/23 میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت نامزد ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔

پولیس تفتیش میں کہا گیا ہے کہ نامزد ملزمان کی جناح ہاوٴس واقعے میں منصوبہ بندی اور عمل درآمد ثابت ہوگیا ، جناح ہاوٴس حملہ اور نومئی کے دیگر واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے۔ دوران تفتیش ڈیجیٹل شواہد ، موبائل ویڈیوز ، کلوزسرکٹ فوٹیجز ، موبائل رابطے ثابت ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا جے آئی ٹی کے سامنے دیا گیا بیان شواہد سے متضاد ثابت ہوا۔ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے والے دیگر رہنماوٴں کے بیانات بھی حقائق کے برعکس ثابت ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنماوٴں کے بلوائیوں سے رابطے بھی موبائل کال ریکارڈ میں ثابت ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما ڈیجیٹل و فرانزک شواہد کے سامنے سوالات کے مناسب جواب نہیں دے سکے۔

مقدمہ نمبر 96/23 کے علاوہ دیگر مقدمات میں بھی پی ٹی آئی قیادت قصور وار پائی گئی۔ دس مقدمات میں نامزد و گرفتار ملزمان کی حساس تنصیبات پر موجودگی جیوفینسنگ رپورٹ میں ثابت ہوئی۔

تمام مقدمات کی تفتیشی رپورٹ جلد عدالت میں پیش کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ دہشت گردی سمیت 20 دفعات کے تحت درج مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر ، مراد سعید ، علی امین گنڈا پور نامزد ملزم ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...