Home نیوز پاکستان مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ ادا،مقامی مسجد کے احاطہ میں تدفین

مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ ادا،مقامی مسجد کے احاطہ میں تدفین

Share
Share

تلمبہ: ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے تلمبہ میں ادا کردی گئی ہے، طارق جمیل نے اپنے بیٹےکی نماز جنازہ پڑھائی۔

بعد ازاں عاصم جمیل کی تدفین مقامی مسجد کے احاطہ میں کردی گئی۔

تلمبہ میں نمازجنازہ کے لیے موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ اپنے تمام بھائیوں کا شکر گزار ہوں میرے غم میں شامل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جوان بیٹےکی موت کا غم وہی جانتا ہے جس پر گزری ہے، یہ جو زخم لگا ہے جلد بھرے گا نہیں۔

یاد رہے کہ عاصم جمیل نے گزشتہ روز سینے پر گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا، وہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھے، اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30 بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری۔

مولانا طارق جمیل نے ایکس اکاؤنٹ پر بیٹے کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...