Home تازہ ترین شہید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کل ہوگی، شرکت کے لئے بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت

شہید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کل ہوگی، شرکت کے لئے بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت

Share
Share

بیروت:لبنان میں کل 23 فروری کو حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ ادا اور تدفین کی جائے گی۔

اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے لوگ لبنان جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد سے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لیے تمام پروازوں کے ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔

حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے بیروت کے ایک اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ کے جسد خاکی کو بیروت میں ائیرپورٹ روڈ کےقریب سپرد خاک کیا جائے گا۔

حسن نصر اللہ کے ساتھ ہی ان کے جانشین شہید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی ساتھ ادا کی جائےگی۔

خیال رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو 27 ستمبر 2024 کو تنظیم کے زیر زمین ہیڈ کوارٹر پر بمباری کرکے اسرائیلی فوج نے شہید کیا تھا۔

حسن نصر اللہ کی جگہ حزب اللہ کی قیادت ہاشم صفی الدین نے سنبھالی تاہم انھیں بھی اگلے ہی ماہ اکتوبر 2024 کو شہید کردیا گیا تھا۔

حزب اللہ کے ان دونوں رہنماؤں کو مخصوص افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد نامعوم مقام پر امانتاً سپرد خاک کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...