Home سیاست گنڈاپور غیرذمہ دار شخص ہے، بتانا ہوگا یہ ڈراما کیوں رچایا، عطاء تارڑ

گنڈاپور غیرذمہ دار شخص ہے، بتانا ہوگا یہ ڈراما کیوں رچایا، عطاء تارڑ

Share
Share

لاہور: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 24 گھنٹے بعد واپسی کے حوالے سے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک غیرذمہ دار شخص ہیں اور انہیں بتانا ہوگا کہ یہ ڈراما کیوں رچایا گیا۔

لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ علی امین گنڈاپور ایک غیر ذمہ دارشخص ہے، اپنے حواریوں کو اسلام آباد لا کر خود بھاگ گیا لیکن بنیادی سوال ہے کہ علی امین گنڈاپور پچھلے 24 گھنٹے کہاں تھے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں مہم شروع کی گئی کہ علی امین گنڈاپور کو اغوا کرلیا گیا ہے، بتانا ہوگا کہ علی امین گنڈاپور نے یہ ڈرامہ کیوں رچایا، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور ان کا جھوٹ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے، یہ سرکاری املاک کو نقصان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے تھے لیکن جب ان کے تمام منصوبے ناکام ہو گئے تو یہ اپنے لوگوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ9 مئی کے واقعات میں ان کے خلاف تمام ثبوت ریکارڈ پر موجود ہیں، عمر ایوب، شاندانہ گلزار اور بیرسٹر سیف اور دیگر کے بیانات کی قلعی کھل گئی ہے اور ان کا مکروہ چہرہ پوری قوم نے دیکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا جذبہ، تبدیلی کا جنون، انا للہ و انا لیہ راجعون، ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا، ان کا منصوبہ ناکام ہوا، پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، ان شااللہ ان کا منصوبہ ناکام ہوگا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...