Home نیوز پاکستان ‎شانگلہ میں چینی انجینئرز پرحملے میں ملوث گروہ گرفتار

‎شانگلہ میں چینی انجینئرز پرحملے میں ملوث گروہ گرفتار

Share
Share

‎ پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں چینی انجینئرز پرحملے میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

‎تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کے مطابق چند سال قبل داسو میں چینی شہریوں پر حملے کا ذمہ دار گروپ ہی شانگلہ خود کش حملے میں ملوث نکلا۔ حملے کے 3 سہولت کار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

‎تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ خود کش بمبار کی گاڑی پیٹرول پمپ پر کئی روز کھڑی رہی۔ گاڑی کے حوالے سے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے اہم معلومات حاصل کر لیں۔ جس ہینڈلر نے گاڑی حاصل کی سی ٹی ڈی نے اس کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے۔ وفاقی حکومت کو چینی شہریوں پرحملے کی تحقیقات سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

‎یادرہے کہ شانگلہ میں گزشتہ ماہ غیر ملکیوں کی گاڑی پرخود کش حملے میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...