Home sticky post 3 غزہ : اسرائیلی حملوں میں 54 شہید، گردوں کے مریضوں کا آخری سہارا بھی ملبے کا ڈھیر بن گیا

غزہ : اسرائیلی حملوں میں 54 شہید، گردوں کے مریضوں کا آخری سہارا بھی ملبے کا ڈھیر بن گیا

Share
Share

غزہ:اسرائیلی فورسز کے تازہ ترین وحشیانہ حملوں میں غزہ کے مظلوم شہریوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ صرف چند گھنٹوں کے دوران 54 معصوم فلسطینی شہید کر دیے گئے، اور شمالی غزہ کا واحد ڈائلیسس سینٹر نورہ الکعبی ڈائلیسس سینٹر بھی ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔ یہ مرکز 160 سے زائد گردے کے مریضوں کی زندگی کا آخری سہارا تھا۔

یہ سینٹر انڈونیشین اسپتال کا حصہ تھا اور شمالی غزہ کا واحد ادارہ تھا جہاں گردے فیل ہو جانے والے مریض اپنی بقا کی امید لیے آتے تھے۔ اب نہ وہ مشینیں بچی ہیں، نہ عملہ، اور نہ ہی وہ سہولت جسے "زندگی کی ڈور” کہا جاتا تھا۔ تباہی کے مناظر دل دہلا دینے والے ہیں— خون میں لت پت بیڈ، چیختے مریض، اور وہ مائیں جن کے بچوں کی آخری سانسیں ڈاکٹروں کی راہ تکتی رہ گئیں۔

اسی دوران، رفح میں امدادی اشیاء کے حصول کے لیے جمع بے بس فلسطینیوں پر ایک اور اسرائیلی حملہ کیا گیا۔ وہ لوگ جو صرف خوراک، پانی یا کسی امداد کے متلاشی تھے، گولیوں اور بارود کا نشانہ بنے۔ اس حملے میں کم از کم تین افراد شہید اور 35 زخمی ہو گئے۔

یہ وہی مقام ہے جہاں اتوار کے روز بھی 31 فلسطینی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...