Home sticky post 3 بنگلہ دیشی کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹا دی گئی

بنگلہ دیشی کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹا دی گئی

Share
Share

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے کرنسی نوٹوں سے ملک کے بانی اور سابق وزیراعظم شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا کر نئے ڈیزائن والے نوٹ جاری کر دیئے گئے۔ نئے نوٹوں میں انسانی شخصیات کی تصاویر کی جگہ ملک کے تاریخی ورثے اور ثقافتی پہچان کو اجاگر کرنے والے فن پارے شامل کیے گئے ہیں۔

بنگلہ دیشی مرکزی بینک کے ترجمان کے مطابق، اب سے جاری ہونے والے تمام نوٹ غیر جانبدار طرز پر ڈیزائن کیے جائیں گے اور ان پر کسی بھی انسانی شخصیت کی تصویر شامل نہیں کی جائے گی۔ اس پالیسی کا مقصد کرنسی کو شخصی وابستگی سے آزاد کرنا اور قومی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

نئے کرنسی نوٹوں میں 1943 کے بنگال کے قحط پر بنائے گئے ایک معروف فن پارے کو شامل کیا گیا ہے، جو نہ صرف بنگلہ دیش کی تاریخ کا اہم حصہ ہے بلکہ فن مصوری میں بھی ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی ایک وسیع تر پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت قومی کرنسی کو محض مالیاتی شناخت نہیں بلکہ ثقافتی اظہار کا ذریعہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 5 اگست کو بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جن میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ان واقعات کے بعد ملک کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا تھا اور وہ بھارت فرار ہو گئی تھیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...