Home نیوز پاکستان جنرل اسمبلی اجلاس،نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نیو یارک پہنچ گئے

جنرل اسمبلی اجلاس،نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نیو یارک پہنچ گئے

Share
Share

نیو یارک: نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ سرکاری دورے پر نیو یارک پہنچ گئے، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

نیویارک ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کے سفیر مسعود خان، اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم اور دیگر اعلیٰ حکام نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ دورے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نیو یارک میں عالمی رہنماوٴں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...