Home سیاست عام انتخابات، 50 فیصد پولنگ سٹیشنز حساس یا انتہائی حساس قرار

عام انتخابات، 50 فیصد پولنگ سٹیشنز حساس یا انتہائی حساس قرار

Share
Share

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے دوران 50 فیصد پولنگ سٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دیدیا۔

ذرائع کے مطابق حساس اور انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے پولنگ سٹیشنز کی کل تعداد 46 ہزار 65 ہے، الیکشن کمیشن نے 27 ہزار 628 پولنگ سٹیشنز کو حساس جبکہ 18 ہزار 437 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 12 ہزار 580 پولنگ سٹیشنز حساس اور 6 ہزار 40 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں جبکہ پنجاب میں 32 ہزار 324 پولنگ سٹیشز نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سندھ کے 6 ہزار 545 پولنگ سٹیشنز حساس، 6 ہزار 524 انتہائی حساس اور 5 ہزار 937 پولنگ سٹیشنز نارمل قرار دیئے گئے ہیں اسی طرح خیبرپختونخوا کے 6 ہزار 166 پولنگ سٹیشنز کو حساس، 4 ہزار 143 کو انتہائی حساس اور 5 ہزار 388 پولنگ سٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

بلوچستان میں کل 5 ہزار 28 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے صرف 961 نارمل قرار دیئے گئے ہیں، بلوچستان کے 2 ہزار 337 پولنگ سٹیشنز حساس، 1 ہزار 730 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

یادرہے کہ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...