Home نیوز پاکستان عام انتخابات ، 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان

عام انتخابات ، 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان

Share
Share

لاہور: وفاقی وزارتِ تعلیم اور صوبائی حکومتوں نے عام انتخابات کی وجہ سے 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 9 روز کی چھٹیاں ہوں گی، 5 فروری کو یوم کشمیر کی تعطیل ہوگی، 3 اور 4 کو ہفتے اور اتوار کی چھٹی ہوگی۔5 فروری کو کشمیر ڈے جبکہ 6 سے 10 فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہوں گی۔

11 فروری کو پھر اتوار ہوگا اور یوں تعلیمی ادارے عملی طور پر 9 دن تک بند رہیں گے، 12 فروری کو سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھلیں گی۔

ادھر تعلیمی اداروں کے بعد بینکوں کی بھی لمبی چھٹیاں آئیں، ملک میں یوم کشمیر، عام انتخابات اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن بینک کھلیں رہیں گے۔

ملک بھر میں تمام بینک 3 فروری سے 5 فروری تک بند رہیں گے، 3 اور 4 فروری کو ہفتہ وار جبکہ 5 فروری کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی۔

دوسری جانب 6 اور 7 فروری منگل، بدھ کو بینک کھلیں گے تاہم 8 فروری کو الیکشن ڈے پر پھر بینک بند ہوں گے، 9 فروری جمعہ کو بینک کھلیں گے، 10 اور 11 فروری ہفتہ، اتوار کو پھر بینکس بند رہیں گے۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...