Home سیاست عام انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

عام انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے متعلق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب امیدواران 24 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا مزید ضافہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی میں نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق کاغذات نامزدگی اب 24 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔جے یو آئی،ن لیگ، بی اے پی نے وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں پر ترجیح فہرست متعلقہ ریٹرننگ افسران کو جمع کرائیں۔ ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 تا30 دسمبر تک کرینگے۔باقی تمام انتخابی سرگرمیاں شیڈول کے مطابق ہونگی جبکہ ملک میں انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...