Home سیاست عام انتخابات، سیاسی جماعتوں کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چلینج کرنے کا فیصلہ

عام انتخابات، سیاسی جماعتوں کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چلینج کرنے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف کیس میں فریق بننے کا اعلان کردیا ہے۔

8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مسلم لیگ(ن) نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ (ن) لاہور ہائیکورٹ کے ریٹرننگ افسران سے متعلق فیصلے کے خلاف لارجر بینچ میں فریق بنےگی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے پارٹی کو گرین سگنل دے دیا جس کے بعد ن لیگ کی لیگل ٹیم نے پٹیشن تیار کرنا شروع کردی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی لاہور ہائی کورٹ کے عام انتخابات کے کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین آصف علی زرداری نے فوری طور پر پٹیشن فائل کرکے فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ق نے بھی لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کے جوڈیشل یا سول ہونے کے کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ( ق ) چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس میں پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...