Home Uncategorized اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی ،عالمی عدالت انصاف دائرکیس کا فیصلہ کل سنائے گی

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی ،عالمی عدالت انصاف دائرکیس کا فیصلہ کل سنائے گی

Share
Share

ہیگ : غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت انصاف جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ کل سنائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 17 ججوں کا پینل اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ کل (26 جنوری) کو پاکستانی وقت کیمطابق شام 5 بجے سنائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت کا فیصلہ اسرائیل کے خلاف مقدمے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوگا۔

24 جنوری کے فیصلے میں عالمی عدالت اس اہم سوال سے متعلق فیصلہ نہیں کرے گا کہ آیا اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے تاہم عدالت غزہ میں جنگ روکنے سے متعلق ہنگامی اقدامات کے بارے میں فیصلہ سنا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد عالمی عدالت میں کارروائی جاری تھی، 11 اور 12 جنوری کو ہونے والی سماعت میں جنوبی افریقہ اور اسرائیل نے دلائل پیش کیے تھے۔

جنوبی افریقہ نے سماعت کے دوران اسرائیل کے خلاف عارضی اقدامات کی استدعا کی تھی ، اس دوران اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کو قرار دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو حماس کے سینکڑوں جنگجو غزہ سے جنوبی اسرائیل میں داخل ہوئے تھے، اسرائیلی حکام کے مطابق اور اس حملے میں 1300 افراد ہلاک جبکہ 240 کو یرغمال بنا کر واپس غزہ لے جایا گیا تھا۔

اس کے بعد اسرائیلی جواب کے نتیجے میں غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک غزہ میں 25ہزار سے زائد افراد شہیدہو چکے ہیں ان میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...